وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مولاناسمیع الحق سے ٹیلی فون پررابطہ

ہفتہ 1 مارچ 2014 18:46

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مولاناسمیع الحق سے ٹیلی فون پررابطہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارنے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفون پر گفتگو میں طالبان کے جنگ بندی کے اعلان اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارنے مولاناسمیع الحق کویقین دہانی کرائی کہ جنگ بندی کے اعلان پر حکومت کا ردعمل بھی مثبت ہوگا۔

مولاناسمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے جنگ بندی کے فیصلے سے فائدہ اٹھائے، امید ہے حکومت بھی اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور مولانا سمیع الحق میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کی ایک دوروزمیں ملاقات ہوگی۔