چین کے تعاون سے تاریخ کا دھارا بدلنے کا وقت آ گیا، شہباز شریف

ہفتہ 1 مارچ 2014 17:59

چین کے تعاون سے تاریخ کا دھارا بدلنے کا وقت آ گیا، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے تاریخ کا دھارا بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ سات برس کے دوران 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ چین کے سفیر سن ویڈانگ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

حالیہ دورہ چین میرے سیاسی کیرئیر کا کامیاب ترین دورہ تھا۔

(جاری ہے)

دورہ چین کی کامیابی میں چینی سفیر سن ویڈانگ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک کے اندھیرے دور کریں گے۔ دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر چینی سفیر سن ویڈانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے نئے باب کھل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انتہائی تیز رفتاری سے صوبے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ان کی کام کرنے کی رفتار نا قابل بیان حد تک تیز ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چین کے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :