بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،افتخار محمد چوہدری

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:05

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،افتخار محمد چوہدری

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،خانیوال ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہو ئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دیانتدارانہ حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی انتخابات سے شروع ہوتی ہیں اوراقتدار میں عروج پرپہنچ جاتی ہیں،جو حکومت میں آتا ہے اقرباپروری، بدعنوان،رشوت کو ہوا دیتا ہے،بدعنوانی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی،بدقسمتی سے سیاستدانوں نے ملک کو پستیوں کی طرف دھکیلا،انتخابات میں ووٹرز کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں،انتخابات کے بعد ووٹرز کا حال کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا،سابق چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ دیانتدار حکومت کو موجودگی وقت کی اشد ضرورت ہے۔