عمر گل ہمسٹرنگ انجری کا شکار،بھارت کیخلاف کھیلیں گے،معین خان

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:33

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل معمولی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے،آج ہونے والی پاکستان ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ،ہلکی پھلکی پریکٹس کی،منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ تشویش کی بات نہیں عمر گل کل بھارت کے خلاف میچ ضرور کھیلیں گے،ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے،لیکن عمر گل نے فٹنس مسائل کے باعث ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا،انہوں نے اپنے ٹرینر رچرڈکے ساتھ ہلکی پھلکی پریکٹس کی،اس دوران ٹرینر رچرڈ انہیں ٹریٹمنٹ کیلئے الگ کمرے میں لے کر گئے، جس کے بعد عمر گل نے مختصر رن اپ کے ساتھ بالنگ کی ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ عمر گل کی انجری معمولی ہمسٹرنگ کاشکار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیاوہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :