سٹی ٹریفک پولیس کا ایکپسو سنٹرجوہڑ ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت کیلئے3روزہ ڈرائیونگ لائسنسنگ سٹال

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایکسپو سنٹر جوہڑ ٹاؤن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت اورطریقہ کار بارے شعور اجاگر کر نے کیلئے 3روزہ سٹال لگایا ہے۔

(جاری ہے)

شہری آج(اتوار ) بھی ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کرنے کیلئے ایکسپو سنٹر آسکتے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس سٹال پر محفوظ ڈرائیونگ کے طریقہ ،ٹریفک سائن،روڈ سائن سمیت دیگر احتیاطی تدابر پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی رکھے گئے ہیں۔شہری اپنے لرنر پرمٹ کے حصول کیلئے شناختی کارڈکی نقول کے ہمراہ تشریف لا سکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے شہری سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :