حکومت نے سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو تحریک استحقاق لائیں گے، رضا ربانی

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:44

حکومت نے سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو تحریک استحقاق لائیں گے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سینیٹ کو بھی جوابدہ ہے، قومی سلامتی سے متعلق سینیٹ کی اہمیت قومی اسمبلی سے زیادہ ہے لہذا قومی سلامتی پالیسی سینیٹ بھی پاس کرے گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینیٹ کا استحقاق مجروح نہ کیا جائے اور سلامتی پالیسی ایوان بالا میں پیش کی جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت جب کہ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے، لیکن ہم نے قومی سیکیورٹی کے حوالےسے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا تو ہم دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :