ہمارا مذہب اسلام تحمل ، برداشت اور رواداری کا رویہ اپنانے کا حکم دیتا ہے‘ڈاکٹر محمد ذکی

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء ) ممتاز مسلم لیگی رہنماؤ ڈاکٹر محمد ذکی اور محمد سعید انصاری نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب اسلام تحمل ، برداشت اور رواداری کا رویہ اپنانے کا حکم دیتا ہے ۔لیکن کسی کو ملکی آئین و قانون کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ملک اس وقت خارجی سازشوں کی زدمیں ہے ۔مزید دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کاملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

دشمنانِ مملکت کا کامیاب ہتھیار عوام میں نفرت اور آپس میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی ہی صورتِ حال کی وجہ سے بڑی بڑی نامور حکومتیں خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں ۔کچھ لوگوں کو اتنا ہی قتل و غارت کا شوق ہے تو دنیا میں بے شمار ملکوں میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے یہ وہاں جا کر مدد کریں ۔اس مملکت خداداد میں شعلوں کو نہ بڑھائیں ۔اگرطالبان اور حکوت نے اس سازش کو نہ سمجھا تو اس کی فاختہ کبھی بھی واپس نہیں آئے گی۔دوسرا زاویہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لوگوں کی کاروائیوں کو ختم کرنا ہوگا ۔قوم اپنی بہادر فوج اور دوسرے افراد پر بربریت نہیں دیکھ سکتی ۔قوم جلد ایک ترقی یافتہ ،پر امن اور خوشحال پاکستان کا فوکس دیکھنا چاہتی ہے