موجودہ حکومت دہشتگردی کو سختی سے کچل دے گی‘خواجہ شاہد حمید شیخ

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) غلہ منڈی کے ممتاز تاجر رہنماؤں خواجہ شاہد حمید شیخ احمد بلال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کو سختی سے کچل دے گی ۔انہوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کے مشاورتی اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کو بھی ملکی سلامتی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

جب تک ذاتی مفاد پر قومی مفادات کو ترجیح نہ دی جائے گی اس وقت تک ایک مضبوط ، خوشحال معاشرے کا عکس نظر نہیں آئے گا۔ پاکستان میں اور دنیا کے کہیں بھی خطے میں موجود پاکستانی اپنے ملک کی خدمت کو شعار بنائیں ہماری مختصر تاریخ لوٹ کھسوٹ سے بھری پڑی ہے۔ ملک اور اس میں بسنے والے لوگ مزید ایسی کارروائیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حکومت ملک کے اداروں میں شفافیت لانے کے لیے اپنا بہترین رول ادا کررہی ہے۔ کرپٹ لوگوں سے ہرحال میں لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔ آئین و قانون کی پاسداری ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔ عوامی حقوق کو پامال کرنے کے دن گزر چکے ہیں ہر دن بہتری کی نوید لیے ہوئے نمودار ہوتا ہے۔