خیبرایجنسی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، جاں بحق خاصہ دار اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی

ہفتہ 1 مارچ 2014 13:45

خیبرایجنسی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، جاں بحق خاصہ دار اہلکاروں کی ..

خیبر ایجنسی(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) جمرود میں انسداد پولیو مہم کے دوران یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 12 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے لاشورہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی پر معمور خاصہ دار فورس اور لائن آفیسرز کی گاڑیوں کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 17 خاصہ دار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 12 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،جاں بحق ہونیوالوں کے نام صوبیدار اختر منیر ، صوابیدار سید کریم، سپاہی قدیر عزیز، سپاہی شفیق، سپاہی نور ولی جبکہ زخمیو ں میں فضل الرحمن ،ناصر شاہ، نصیر، شفیق الرحمان ، حبیب شاہ کے نام شامل ہیں ریاض، سید کلیم، رحیم اللہ، ناصر،فیاض، محمد عبداللہ جبکہ طالب علم کا نام رازق بتایا جا رہا ہے ، زخمیوں کو فیض آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کم از کم 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم معطل کرکے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں 5 برس سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :