گجرات میں تاوان کی عدم ادائیگی پر 10 سالہ بچہ قتل کردیا، لاش برآمد

ہفتہ 1 مارچ 2014 11:53

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) لالہ موسیٰ میں نامعلوم ملزمان تاوان کی عدم ادائیگی پر 10 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

گجرات کے قصبے لالہ موسیٰ کے علاقے گلی علی چکیاں کے رہائشی 10 سالہ محمد مرتضیٰ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کرکے والدین سے 5 گھنٹے میں 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، بچے کے ورثا نے متعلقہ تھانے کو بچے کے اغوا اور تاوان کے مطالبے سے متعلق آگاہ کیا لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، تاوان کی عدم ادائیگی پر نامعلوم افراد بچے کی لاش کو مہر محلے کے قریب کھیتوں میں پھینک کرفرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان اور بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد ہی ملزم قانون کے شکنجے میں ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :