مظفرآباد میں فائرنگ سے7 پولیس اہلکارزخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ساتھی گرفتار

ہفتہ 1 مارچ 2014 11:53

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ملزمان کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفر آباد کے علاقے حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ناکے پر موجود پولیس نے ایک وین کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمنی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کارروائی میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ظہیر حسین جبکہ ساتھی کی شناخت نظیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہیڈ کانسٹینل سید حسین شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز ایک شخص کو قتل کیا تھا اور دونوں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد سے ہی مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :