پیٹرول 2.73فی لیٹر سستاہوگیا،مٹی کے تیل،ڈیزل،ہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں برقرار،پیٹرول 110.03، مٹی کا تیل 106.76پیسے ،ڈیزل 116.75،ہائی اوکٹین141.23فی لیٹر دستیاب ہوگا،قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا،اوگرانے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلی خبر

جمعہ 28 فروری 2014 23:15

پیٹرول 2.73فی لیٹر سستاہوگیا،مٹی کے تیل،ڈیزل،ہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) تیل وگیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے قومی ادارے اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا،پیٹرول کی قیمت میں 2.

(جاری ہے)

73پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل،ڈیزل اورہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں بحال رکھی گئی ہیں،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا،جمعہ کو تیل وگیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے قومی ادارے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی ،وزارت خزانہ کے حکام نے سمری کاجائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دی ،اوگرانے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2.73پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے ،پیٹرول کی نئی قیمت 2.73پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 110.3پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 106.76پیسے فی لیٹر،ڈیزل 116.75پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین141.23پیسے فی لیٹرکی پرانی قیمت برقراررکھی گئی ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بارہ بجے سے ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :