چینی صوبے سنکیانگ میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ،حکومت دہشت گردی کو روکنے کیلئے غیر معمولی حد تک سنجیدہ ہے،نئے قانون پر غورکیاجارہاہے،چینی میڈیا

جمعہ 28 فروری 2014 23:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء)چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے ،چینی میڈیا کے مطابق اس قانون پر غور اور اس کی ڈرافٹنگ کا کام رواں سال ہی شروع کیا گیا ہے، چینی حکومت دہشت گردی کو روکنے کیلیے غیر معمولی حد تک سنجیدہ ہیں،بتایا گیا ہے کہ اس صوبے میں بڑی تعداد میں آباد مسلم اقلیت اور تعداد میں بڑھنے والے چینی نسل پرست گروپ ہن چینیوں کے درمیان مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال قانون سازی کیلیے شروع ہونے والی کوششیں ابھی کچھ عرصہ لے سکتی ہیں۔ اس قانون سازی کو سال کے دوسرے مرحلے کے عملی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے پہلے چین کا کریمنل لا ہی دہشتگردی میں ملوث لوگوں کے خلاف بروئے کار آتا ہے۔ بعض ذرائع یہ سمجھتے ہیں کہ انتہا پسند مسلمان پڑوسی ملکوں کے عسکریت پسندوں سے مدد لیتے ہیں۔ سنکیانگ کے مسلمان اپنی ثقافت کے خاتمے کی کوششوں کے خلاف ہیں ، جبکہ چینی حکومت کا موقف ہے کہ اس نے کافی آزادی دے رکھی ہے۔