آسٹریلوی ہسپتال نے رقم ختم ہونے پر پاکستانی طالب علم کا علاج کرنے سے انکار کر کے فارغ کردیا،ارسلان تعلیم کے ساتھ اخراجات پورے کرنے کیلئے پٹرول پمپ پر بھی ملازمت کرتا تھا،حکومت مدد کرے ، والد کی اپیل

جمعہ 28 فروری 2014 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) آسٹریلیا کے ایک ہسپتال نے اخراجات کیلئے رقم ختم ہونے پر پاکستانی طالب علم کا علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے فارغ کر دیا، والد نے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کا رہنے والا 21 سالہ ارسلان عمیر ایک سال قبل تعلیم حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا گیا۔ ارسلان عمیر کے والد اکبر علی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اخراجات پورے کرنے کے لئے دوران تعلیم پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا تام 4دن پہلے ڈیوٹی کے دوران اس کی ٹانگوں والا حصہ مکمل مفلوج ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اکبر علی کا کہنا تھا کہ ارسلان عمیر کی جانب سے دوران ملازت جمع کیے گئے 3 لاکھ روپے علاج پر خرچ ہوگئے جبکہ مزید رقم جمع نہ کرانے ہسپتال انتظامیہ نے علاج سے انکار کرتے ہوئے اسے ہسپتال سے بھی فارغ کردیا، ارسلان کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ہماری مدد کریں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جانے والا طالب علم شاہ زیب امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہیں زیر علاج ہے جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے اور علاج پر آنے والے اخراجات کے باعث علاج کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں ان کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :