وزیراعظم محمد نوازشریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوارڈی نیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ،عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو مذاکرات پر آمادہ گروپوں کے بارے میں آگاہ کیا‘ ذرائع

جمعہ 28 فروری 2014 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوار ڈی نیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی،ملاقات میں دہشتگردی ،طالبان سے مذاکرات اوردیگرامورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو مذاکرات پر آمادہ گروپوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ریاستی رٹ چیلنج کرنے اور مذاکرات مخالف عناصر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔