دودہشتگردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو ژومیں حملہ کرنیکی منصوبہ بندی کی گئی ہے ‘ وفاقی دارالحکومت کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری،مزدوروں کے بھیس میں علاقے کی ریکی کرکے معلومات اکٹھی کی گئی ہیں ،ممکنہ طور پر سفارتی مشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘ ذرائع،فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے بعد ممکنہ دہشتگری سے بچنے کیلئے نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں اد اکی گئی

جمعہ 28 فروری 2014 22:54

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا، جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملوں کے بعد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگردی کی دھمکی شمالی وزیرستان کے ایک دہشتگرد گروپ نے دی، یہ گروپ دو دہشتگردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو ژومیں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اور دونوں نے مزدوروں کے بھیس میں علاقے کی ریکی کرکے معلومات اکٹھی کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے لئے 18 سے 20 سالہ خود کش بمبار تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ طورپر ایران یا امریکی سفارت خانے سمیت مختلف سفارتی مشنز کو نشانہ بناسکتا ہے۔ دوسری طرف پاک فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔ اس مناسبت سے اہم مساجد کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :