پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں‌میں اضافے کی سمری مسترد، پٹرول کی قیمت میں2روپے73 پیسے کمی کافیصلہ

جمعہ 28 فروری 2014 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) پٹرول کی قیمت میں 2روپے 73پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2روپے 73پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 110روپے 3پیسے مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرول پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم لیوی پوری وصول نہ کی جائے، ریلیف دیا جائے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈیزل کی قیمت 116روپے 75پیسے پر برقرار ہے جبکہ مٹی کا تیل 106 روپے 76پیسے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین 141روپے 23پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔