پارلیمنٹرینز بارے تنقیدی بیان پر اپوزیشن کا سینیٹ میں شدید احتجاج ، قائد ایوان بھی معاملہ روکنے میں ناکام ، چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی

جمعہ 28 فروری 2014 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان کے پارلیمنٹرینز کے بارے تنقیدی بیان پر اپوزیشن کا سینیٹ میں شدید احتجاج ، قائد ایوان بھی معاملہ روکنے میں ناکام ، چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی۔ جمعہ کو چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے دفتر خارجہ کی ترجمان کی گذشتہ روز بریفنگ میں اراکین پارلیمنٹ بارے نازیبا تبصرے کے حوالے سے 30سینیٹرز کے دستخطوں سے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک استحقاق ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام بارے حکومتی کی پالیسی تبدیلی کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث آیا تھا اور اس معاملہ پر تنقید ہوئی ۔

جس پر گذشتہ روز دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان نے انتہائی نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بدنیت ، ذہنی توازن درست نہ ہونے اور ذہانت کم ہونے سے رقیق تبصرے کئے ہیں خاتون ترجمان نے قرار دیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو معاملات کا ادراک ہی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی نے کہا کہ دفتر خارجہ کی ترجمان کے بیان سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے ۔

قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ شام کے حوالے سے پالیسی تبدیلی کے معاملہ پر بہت سے لوگوں کے بیانات آئے ہیں ، اخبارات میں مضامین شائع ہوئے ہیں اور میڈیا پر ٹاک شوز ہوئے ہیں اس تنقید کا رخ پارلیمنٹ کی طرف نہیں ۔ مشیر امور خارجہ سے اس کی رپورٹ منگواتا ہوں۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں اختلاف رائے کا حق ہے پاکستان پر ماضی میں بھی پالیسی تبدیلی کے لئے دباؤ آتے رہے مگر امریکہ اور سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا واضح موقف رہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں پاکستان غیر جانبدار رہیگا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے جو زبان استعمال ہوئی وہ تضحیک آمیز ہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جانا چاہئے۔سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ قائد ایوان کا کہنا غلط ہے کہ تنقید پارلیمنٹ پر نہیں ۔ یہ تمام تنقید پارلیمنٹ میں ہوئی جس پر تبصرہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ جس دن مشیر امور خارجہ کی پالیسی تبدیل نہ کرنے کا بیان شائع ہوا اس کے ساتھ یہ خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ روس نے پاکستان سے اسلحہ خرید کا شامی باغیوں کو فراہم کرنے بارے اطلاعات پر سعودی حکومت کو وارننگ دی ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے اراکین کی کثرت رائے سے تحریک استحقاق کو سینٹ کی استحقاق کمیٹی کو بجھوادیا۔

متعلقہ عنوان :