قوم مایوس نہ ہو، طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا ،مولاناسمیع الحق، عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے،فرقین صبر وتحمل کا مظاہرہ کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے لیے راستہ ہموار کریں ، ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے تجویز طالبان کو بھیج دی ہیں ،جواب کل یا پرسوں آئے گا،مکہ مکرمہ سے فون پربات چیت

جمعہ 28 فروری 2014 19:35

نو شہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام اور طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا قوم مایوس نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کورڈینٹر مولانا یوسف شاہ سے مکہ مکرمہ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیے انہوں نے کہا کہ میں اپنے عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق نے عمرہ سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کیا اور ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے تجویز مرتب کرکے طالبان کو بھیج دی ہیں جس کا جواب کل یا پرسوںآ ئے گامولانا سمیع الحق نے فریقین سے اپیل کی ہے وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے لیے راستہ ہموار کریں وہ چار روزہ دورے کے بعد کل وطن واپسی کریں گے ۔