سندھ سروسزٹریبونل ترمیمی بل 2014متفقہ طورپر منظور

جمعہ 28 فروری 2014 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) سندھ کے مختلف سرکاری محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل صوبائی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ایوان میں ایم کیوایم نے اسکول اساتذہ کی بھرتیوں میں کوٹاسسٹم پر عمل نہ ہونے پراعتراض کیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈاکٹرزکو ساوتھ افریقہ سے بھتے کے لئے فون کیے جارہے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ایم کیو ایم کے رکن سید سرداراحمد نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں کوٹا سسٹم نظرانداز کیا گیا ،وزیر تعلیم نثارکھوڑو نے جواب دیاکہ اگرکوٹا سسٹم کی بات کی جائے گی تو پھروفاق اورصوبوں کے مابین بھی تقسیم پر عمل ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایوان میں وزیر پارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمیندھرونے سندھ سروسز ٹریبونل ترمیمی بل 2014پیش کیاجو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بل کے تحت سندھ کے مختلف سرکاری محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ جمشید دستی کا بیان پارلیمنٹ،عوامی نمائندوں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام کی توہین ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ حکومت امن سے غافل نہیں ، کامیاب کارروائیاں کررہے ہیں اعلیٰ عدلیہ سے استدعا کی کہ وہ کراچی آپریشن میں گرفتار ملزمان کے مقدمات کی سست روی پر ایکشن لے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی ،بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے ، جسے سب مل کر ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :