کراچی سے جیکب آباد آنے والی گاڑی نوشہروفیروز کے قریب کینال میں الٹ گئی

جمعہ 28 فروری 2014 17:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) کراچی سے جیکب آباد آنے والی گاڑی نوشہروفیروز کے قریب کینال میں الٹ پڑی، ایپکا جیکب آباد کے صدر سمیت 2افراد جاں بحق، دو افراد کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد آتے ہوئے نوشہروفیروز کے قریب دریا خان مری کے علاقہ منگیا موری کے مقام پر تیز رفتار گاڑی سد ا کینال میں الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار 4چار افراد ڈوب گئے، علاقہ مکینوں نے 2افراد سہراب برڑو اور ڈرائیور ایاز سومرو کو بچالیا جبکہ ایپکا ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالقدوس آفریدی اور ایپکا رہنما عبدالواحد سرکی کینال میں ڈوب گئے، حدود کی پولیس اور علاقہ مکینوں کی 12گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد گاڑی اور ڈوبے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں باہر نکالی گئی ،حادثہ میں جان بحق ہونے والے ایپکا ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالقدوس آفر یدی کو جیکب آباد اور عبدالواحد سرکی کی میت کو ٹھل لایا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں شہری، سیاسی ،سماجی رہنما اور کلرک ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ،ایپکا رہنما عبدالقدوس آفریدی کی جیکب آباد اور عبدالواحد سرکی کی ٹھل میں جنازہ نماز ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، سیاسی ،سماجی ،دینی تنظیموں کے رہنماوٴں جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، ایپکا کے بانی ہدایت یار بخاری، مرکزی صدر دوست محمد بروہی، شہری اتحاد کے ڈاکٹر اے جی انصاری، مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، صحافیوں حاکم علی ایری ،زاہد حسین رند،آصف علی بھٹی، راجہ علی سرکی، ذوالفقار اچکزئی، عبدالغنی کھوسو، دلمراد لاشاری، وسیم بالم بروہی اور دیگر نے عبدالقدوس آفریدی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :