ہنگو میں پٹوار خانے پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک پٹواری جاں بحق ،ایک زخمی،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

جمعہ 28 فروری 2014 17:08

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ہنگو میں پٹوار خانے پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک پٹواری جاں بحق ایک زخمی،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج صوبائی حکومت سے شہید پیکیج دینے کا مطالبہ اور ھنگو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازے ھنگو سے ڈی پی او اور ڈی سی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو افتخار احمد نے بتایا کہ جمعہ کے روز 9:30منٹ پر ہنگو تھانہ سٹی کے حدود میں واقع گڑھی بازار میں پٹوار خانے کے اندر کام میں مصروف دو پٹواریوں پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندر گھس کر شدید فائرنگ کی جسکی نتیجے میں پٹواری حلقہ ہنگو حسن رضاء ولدمحمد غلام سکنہ ابراہیم زئی موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا پٹواری حلقہ ہنگو مجتبیٰ ولد عالم زیب سکنہ اصحاب بابا پشاور شدید زخمی ہو گیا جن کو فوری طور پر ہنگو ہسپتال لایا گیایاد رہے کہ ہنگو میں ڈی سی ہنگو کے طرف سے ڈبل سواری پر پابندی ہے اور شہر کے اندر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہے مگر اس کے باجود پولیس والے ان احکامات پر پابندی سے عمل در امد نہیں کرتے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کھلے عام گومتے پھرتے ہیں یہ بات قابل زکر ہے کہ ہنگو میں کچھ عرصہ سے ٹارگٹ کلینگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے پہلی بار تین جنوری کو ہنگو کے علاقہ کچ بانڈہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے تین اساتذہ کو قتل کیا تھا جبکہ دس جنوری کو ورستہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جس سے ایک استاد شدید زخمی ہوا تھا اور جمعہ کے روز ایک مرتبہ بھر پٹواریوں پر حملہ کیا گیا اس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ اب سرکاری اہلکاروں کو ٹارگٹ کلینگ کا نشانہ بنا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق پٹواری کے وراثاء اور عوام نے مقتول پٹواری حسن رضا ء کے لاش کو ھنگو پریس کلب کے سامنے میں جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعاری بازی کی مظاہرین نے ھنگو میں ٹارگٹ کلنگ پولیس کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت کرار دیا اور کہا کہ ھنگو میں ائی روز ٹار گٹ کلنگ ہو رہی ہیں اب تک پولیس نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے جو کہ پولیس کی نا کا می کا ثبوت ہیں انہو نے کہا کہ شہید کے ورثاء کے لئے شہید پیکیج کا اعلان کیا جائے اور قاتلوں کو 24گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے مظاہرین نے ڈی پی او اور ڈی سی کو تبدیل کر نے کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر دو گھنٹے میں جی روڈ کو بند رکھا ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر شہاب الدین کے یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :