پشاور،ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے پھر سے بائیکاٹ کااعلان کردیا

جمعہ 28 فروری 2014 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سے صوبہ بھر میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر ز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی کی جانب سے انہیں تین ماہ کے اندر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جو کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود پورے نہ کئے جاسکے ۔

ڈاکٹروں کے دو بنیادی مطالبات ہیں جس میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کے لئے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت اور سروس سٹرکچر شامل ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات پورے کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جسکے خلاف ہفتہ سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا جائیگا تاہم ایمرجنسی سروسز بحال رکھی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :