کراچی‘ پولیس، رینجرز کی کارروائی،3ڈاکو وٴں سمیت 28ملزمان گرفتار

جمعہ 28 فروری 2014 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے دارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں تین ڈاکو سمیت 28 ملزمان دھرلیے گئے۔ رینجرز نے عثمان آباد سے دوملزمان کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔ کشمیرروڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 20 افراد کو حراست میں لیا۔ ملزمان سے 5 ٹی ٹی پستول، 2 موٹرسائیکلیں اورساڑھے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گذری پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گارڈن پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق گینگسٹرلاڈلا گروپ سے ہے۔ سنگر چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔

متعلقہ عنوان :