گوجرانوالہ میں 3 ماہ سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند، صنعتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئیں، برآمدی اہداف کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی

جمعہ 28 فروری 2014 16:56

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) انڈسٹریل حب گوجرانوالہ میں 3 ماہ سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے صنعتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئیں جبکہ برآمدی اہداف کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ گوجرانوالہ ریجن میں سرامکس، ڈائینگ، میٹل فرنسز، کٹلری، سپورٹس گڈز، لیدر منصوعات، ٹائل اور ٹیبل ویئر سمیت ہزاروں چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

2 ارب ڈالر کی برآمدات اور مقامی مارکیٹ میں اربوں روپے کی مصنوعات فراہم کرنیوالی انڈسٹری کا زیادہ تر انحصار گیس پر ہے لیکن مقامی انڈسٹری کو 3 ماہ سے گیس کی بندش نے صنعتی پہیہ جام کر دیا ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق سپلائی بروقت نہ دینے کے باعث غیر ملکی کمپنیاں اڈرمنسوخ کر رہی ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی منڈیوں میں پاکستان کی ساکھ بچانے کیلئے مقامی انڈسٹری کو گیس کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔ گیس کی بندش کے باعث نا صرف صنعتکار پریشان ہیں بلکہ لاکھوں مزدوروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ صنعتی حلقوں نے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے تجارتی سر گرمیاں بری طرح متاثر کی ہیں اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو مقامی استعمال کی منصوعات بھی درآمد کرنا پڑیں گی۔

متعلقہ عنوان :