رواں سال ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہونے کی توقع، فصل کا انحصار مارچ کے موسم پر ہوگا

جمعہ 28 فروری 2014 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) رواں سال ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے تاہم فصل کا انحصار مارچ کے موسم پر ہوگا۔ وزارت خوراک کے حکام کے مطابق ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔ تاہم بمپرکراپ کا انحصار مارچ کے موسم پرہوگا۔

(جاری ہے)

رواں سال کاشتکاروں نے 2کروڑ 10 لاکھ ایکڑ رقبے پرگندم کاشت کی ہے جو گزشتہ سال گندم کے قابل کاشت رقبے سے 10 لاکھ ایکڑکم ہے۔

پانی کی کمی اورکھاد کی قلت بھی گندم کی پیداوارکو متاثر کرسکتی ہے۔ دوسری جانب زرعی ماہرین نے حکومت کو آنیوالے سیزن میں کاشتکاروں سے کم از کم 85 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ آٹے کی قیمت کو مستحکم رکھا جاسکے۔ ماہرین نے حکومت پنجاب کو 50 لاکھ ٹن، سندھ کو 15 لاکھ اور پاسکو کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :