حیدرآباد ‘ لطیف آباد میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

جمعہ 28 فروری 2014 16:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) کراچی میں رواں سال 7 بینک ڈکیتیوں کے بعد ڈاکوں نے حیدرآباد پر نظریں جمالیں، لطیف آباد میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 11 نمبر میں ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر کانٹر پر موجود 35 سے 40 لاکھ روپے، سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈر بھی اپنے ساتھ لے فرار ہوگئے، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوں نے اے ٹی ایم توڑ کر کیش نکالنے کی بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں 7 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں، جب کہ ڈاکوں نے حیدرآباد میں ایک بینک کا صفایا کردیا تاہم بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے والا پولیس کا سیل ایس آئی یو غیر فعال ہونے کے باعث بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔