شمالی وزیرستان ، آپریشن کے پیش نظر نقل مقانی کا سلسلہ تیز ہو گیا، متاثرین کیلئے خیمہ بستیوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 28 فروری 2014 16:41

شمالی وزیرستان ، آپریشن کے پیش نظر نقل مقانی کا سلسلہ تیز ہو گیا، متاثرین ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے پیش نظر قبائلی علاقاجات سے نقل مقانی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں تین تین خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی جس کیلئے ایک کمیٹی وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دیدی گئی ہے۔

کمیٹی میں میں چاروں اضلاع کے ڈیڈاک کمیٹی کے چیئرمین اور ان اضلاع کے تحصیل دار شامل ہوں گے اس سلسلہ میں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے خیبر پختونخواہ حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ اور ان کو تمام سہولیتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان بستیوں میں مقام لوگوں کو فرق کے حساب سے راشن اور ادویات کیلئے نادرہ کی مدد سے ایک منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے ۔

منصوبہ کے مطابق متاثرین کیلئے پچاس کروڑ روپے بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن شروع ہونے کیلئے صورت میں مزید فنڈ بھی دیئے جائیں گے۔ فاٹا سے ذرائع کے مطابق روزانہ کے حساب سے پچاس سے اسی کے درمیان خاندان قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ اور اس وقت بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے اوپر بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :