دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس کا ریکارڈ پاکستان کے نام

جمعہ 28 فروری 2014 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پاکستانی بچوں نے سب سے بڑی آرٹ کلاس ترتیب دیکر مصوری کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرا لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کے مقابلے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جاری ہیں،مصوری کی سب سے بڑی کلاس کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جسے 4 ہزار 410 چینی بچوں نے قائم کیا تھا،پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی آرٹ کلاس میں 5 ہزار 351 پاکستانی بچے شریک ہوئے اور چین کے بچوں کا مصوری کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :