فاٹا میں فوجی آپریشن نہیں ہورہا، ایسا ہوا تو مشاورت سے ہو گا، چودھری نثار

جمعہ 28 فروری 2014 15:52

فاٹا میں فوجی آپریشن نہیں ہورہا، ایسا ہوا تو مشاورت سے ہو گا، چودھری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاہے کہ فاٹا میں فوجی آپریشن ہوا تو مشاورت سے ہو گا،آپریشن شروع ہونے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔ آرمی چیف نے انہیں بتایاکہ ان کے پاس فوجی آپریشن کا خاکہ موجود ہے۔ڈپٹی اسپیکرمرتضٰے جاویدعباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کو وزیرداخلہ چودھری نثارنے بتایاکہ فاٹا میں فوجی آپریشن نہیں ہورہاتاہم اگرآپریشن ہواتومشاورت سے ہوگا، آپریشن شروع ہونے میں دوسے تین ہفتے لگیں گے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے پاس فوجی آپریشن کا خاکہ موجود ہے۔وزیرداخلہ نے بتایاکہ وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کا آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیاہے جس میں نئی سلامتی پالیسی پرتفصیلی غور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 32 ارب روپے وفاق اور صوبے شیئر کریں گے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ 2012 کے شہید ایف سی اہلکاروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔ہمارے تحفظ کے لیے سینہ تان کر لڑنے اور شہید ہونے والوں کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے،وزارت داخلہ نے تمام فورسز کے لیے شہداء پیکج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کومنظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :