بے وفائی کیلئے مشہور طوطے کی وفاداری کی کہانی سامنے آگئی،بھارت میں طوطے نے مالکن کے قاتل کو پکڑا دیا

جمعہ 28 فروری 2014 15:05

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) بے وفائی کیلئے مشہور طوطے کی وفاداری کی کہانی سامنے آگئی،بھارت میں طوطے نے مالکن کے قاتل کو پکڑا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں 55 سالہ خاتون کو اسکے بھتیجے نے چاقو کے وار سے قتل کر کے زیورات لوٹ لئے تھے۔ قتل کے بعد طوطا بھتیجے کے نام پر چیخنے لگ جاتا جس سے ان کے رشتے داروں کو اس پر شک ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد قاتل کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔35 سالہ آشوتوش کے ہاتھ پر مقتولہ کے پالتو کتے کے کاٹنے کا نشان بھی پایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :