پنجاب اسمبلی کے7مارچ کو شروع ہونے والے اجلاس میں امن وامان پر بحث کا مطالبہ کر ینگے ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 28 فروری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے قوم کو مایوسی‘ بحرانوں اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا،جمہو ریت کی مضبوطی کیلئے حکمرانوں کو بادشاہوں جیسارویہ ترک اور بلدیاتی انتخابات کروانا ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے تحریک انصاف عوام اور ملک کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے7مارچ کو شروع ہونے والے اجلاس میں امن وامان پر بحث کا مطالبہ کر ینگے ‘پنجاب یوتھ فیسٹول میں غر یب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ میں گورنس نام کی کوئی چیز دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی ۔