شر پسندوں نے کشمور کے قریب 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا

جمعہ 28 فروری 2014 14:57

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) تحریب کاروں کی طرف سے سوئی گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،کشمور کے قریب 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے بعد قریبی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ واقعہ کشمور کی تحصیل تنگوانی کے نواحی گاں عبدالرحیم بجارانی کے قریب پیش آیا، جہاں شر پسندوں نے سوئی سے کراچی جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن بارودی مواد سے تباہ کردی، جس سے کشمور، جیکب آباد اور شکارپور سمیت متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف محکمے ی امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ جگہ پرپہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :