تھیٹر سے اسٹیج ڈرامہ کم اور ڈانس زیادہ ہو گیا ہے ، اس کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ‘ سہیل احمد

جمعہ 28 فروری 2014 14:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارا اسٹیج ڈرامہ اس بچے کی طرح خراب ہو گیا ہے جس کو سکریٹ پینے سے روکا نہیں گیا اور جب اس کو چرس کی عادت پڑ گئی تو پھر سگریٹ چھڑانا مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ مثال فلم انڈسٹری سے شروع ہوتی ہے اور اسٹیج ڈرامے تک چکی ہے ۔ اداکار سہیل احمد نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں ڈانس کوئی نئی چیز نہیں ہے مگر اس کی کچھ حدیں ہوتی ہیں ۔ اب تھیٹر سے اسٹیج ڈرامہ کم اور ڈانس زیادہ ہو گیا ہے ، اس کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔