حکومت پاکستان نے ملائشیا سمیت دنیا بھر میں قائم مختلف سفارتخانوں سے پریس سیکشن بند کر دئیے

جمعہ 28 فروری 2014 14:52

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) حکومت پاکستان نے ملائشیا سمیت دنیا بھر میں قائم مختلف سفارتخانوں سے پریس سیکشن بند کر دئیے، بیرون ممالک قائم سفارتخانوں کے پریس اتاشی وطن واپس پہنچنا شروع ، پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کے پریس اتاشی حامد رضا خان وزارت خارجہ رپورٹ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، ملائشیا میں پریس سیکشن بند کرنے سے پاکستان کو سفارتی طور پر نقصان ہو گا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بیرون ممالک تمام پاکستانی سفارتخانوں سے پریس سیکشنز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوئے دفتر خارجہ نے متعلقہ آفیسرز کو 28فروری کو دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا ، اس سلسلہ میں ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی حامد رضا خان اسلام آباد روانہ ہوگئے ، ان کی رخصتی سے قبل قائمقام پاکستانی ہائی کمشنر محمد ندیم خان اور سٹاف نے ان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا جس میں کمیونٹی ویلفیئر آفیسر قونصلر سید اظہر ہاشمی، قونصلر ارسلان غیث، قونصلرعلی احمد آرائیں، مس سلویٰ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر ہائی کمشنر ندیم خان نے حامد رضا خان کی شاندار خدمات پر انہیں شیلڈ پیش کی، پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوٴں بار بی کیو ٹو نائٹ کے ایم ڈی ، سماجی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحیم ، چیئرمین چھچھ پریس کلب نثار علی خان، سی ای اوبلیو سکائی انٹرنیشنل خواجہ احمد علی، مسجد پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر یوسف خان، پاک کشمیر کمیونٹی ویلفیئر کے رہنما و صحافی مرزا آفتاب بیگ(بھمبر) سمیت تاجروں، سماجی رہنماوٴں اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے حامد رضا خان کی خدمات پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :