خوبصورت اورسریلی گلوکارہ شکیراکولمبیا پہنچ گئی

جمعہ 28 فروری 2014 14:51

بگوٹا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء)خوبصورت اورسریلی گلوکارہ شکیراکولمبیا پہنچ گئی، جہاں انہوں نے اسکولز کا افتتاح بھی کیا اور ساتھ ساتھ دیا اس بات پر زور کہ تعلیم کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں۔کارٹیگینا میں لاطینی گلوکارہ کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد جمع تھے۔

(جاری ہے)

خوبصورت شکیرا جب آئیں تو دیوانوں نے نعرے لگائے ،جبکہ گلوکارہ نے بھی ان کو خوب جواب دیا۔گود میں پیارا سا بیٹا اٹھا رکھا تھااس موقع پر شکیرا نے بئیر فوت فاؤنڈیشن کے تحت اسکولوں کا افتتاح کیا،جو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہیں ،پاپ سنگر کافی دیر تک بچوں میں گھلی ملی رہیں۔کردی بچوں کو اس بات کی بھی نصیحت کہ وہ پڑھائی ضرور کریں ،ورنہ ساری عمر صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔