فلم ”بوائز آف ابو غریب“کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

جمعہ 28 فروری 2014 14:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) امریکی فوجی اورعراقی قیدی کی دوستی پر مبنی تھرل سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ”بوائز آف ابو غریب“کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ ہدایت کارو رائٹر لوک مورن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بدنام زمانہ جیل ابو غریب میں تعینات ایک ایسے امریکی فوجی کے گِرد گھوم رہی ہے جوعراقی قیدی سے خفیہ طور پر دوستی قائم کر لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

زبان سے واقفیت کی بِناسے دونوں دوست جیل کی سلاخوں کے آر پارایک دوسرے سے گھنٹوں باتیں کرتے اوراپنی تنہائی دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ حقیقی واقعات پر مبنی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس ڈرامہ تھرلر فلم میں ہالی وڈ اداکار شین آسٹن، مائیکل ویلچ، سارہ پیکسٹن اور جان ہیئرڈ اور الیجا کیلی اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 28مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :