ایشیا کپ:سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 28 فروری 2014 13:14

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ کے میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی، شیکھر دھاون اور روہت شرما جیسے بیٹسمین ہیں اور بنگلا دیش کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد شامی ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن بیٹنگ کا دارومدار ان فارم کمار سنگاکارا اور پہلے میچ میں سنچری بنانے والے تھریمانے پر ہوگا۔تجربہ کار مہیلا جے وردھنے بھی بھارتی بولرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ فاسٹ بولرلسیتھ مالنگا کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :