چوہدری نثار نے ملک بھر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعہ 28 فروری 2014 12:58

چوہدری نثار نے ملک بھر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی رپورٹ ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں ملک بھر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات پرتفصیلی رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں1017دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر 879افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ جس میں 233سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ واقعات کراچی میں رونماء ہوئے ہیں۔اردو پوائنٹ کے اعدادشمار کے مطابق پچھلی حکومت کے مقابلے میں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے سابقہ حکومت کے آخری چھ ماہ کے دوران 877واقعات رونماء ہوئے ہیں جس میں 583افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ نگران دور حکومت کے دو ماہ میں 171واقعات رونماء ہوئے ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر 107افراد جاح بحق ہوئے ہیں۔