پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی

جمعرات 27 فروری 2014 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2014ء) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی، اگلے ماہ کے لیے پیٹرول 2 روپے 70 پیسے سستا ہوسکتا ہے لیکن ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے سے زیادہ اضافے کا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق سمری میں یکم مارچ سے پیٹرول 2 روپے 70 پیسے اور مٹی کا تیل 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیزل 1 روپے 5 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز سمری میں شامل ہے۔ لائٹ ڈیزل بھی 32 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت 1 روپے 28 پیسے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری فی الحال وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی ہے جسے حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا۔