امن مذاکرا ت کے لئے ہرقسم کے تعاون اورمددکیلئے تیارہیں،پرویزخٹک،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبہ رہا ہے ،جنگ میں شہریوں اور پولیس و سیکورٹی جوانوں کی قربانیاں کسی ڈھکی چھپی نہیں ، وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 27 فروری 2014 22:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے امن مذاکرات کے حوالے سے مرکز کی کوششوں میں نہ صرف اُن سے متفق ہیں بلکہ اُسے ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبہ رہا ہے اور اس جنگ میں ہمارے ہزاروں شہریوں اور پولیس و سیکورٹی جوانوں کی قربانیاں بھی کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں اسی تناظر میں مرکز کو ہمارے مسائل اور اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ادراک ہونا چاہئیے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ مرکز ایسے تمام معاملات میں اتفاق رائے سے آگے بڑھے گاو ہ گورنر ہاؤس پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں بدامنی اور مسائل کا حل اور امن کی کنجی صرف مذاکرات ہیں تاہم مرکز اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کر ے گا ہم اُس کا ساتھ دیں گے اور ملک میں بدامنی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کا تعاون کریں گے کیونکہ اس کا براہ راست نشانہ ہم ہی بنتے رہے ہیں اُنہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں میڈیا حالات کی نزاکت کا پورا احساس کرتے ہوئے نہ صرف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا بلکہ اس سلسلے میں اپنا اہم کردار بھی ادا کرے گا گورنر انجینئر شوکت اللہ نے بھی میڈیا سے مثبت کردار کی توقع ظاہر کی قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیرقیادت صوبائی حکومت کی کارکردگی اور انکی ذاتی خوبیوں اور دیانتداری کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا تیس سالہ سیاسی کردار صاف و شفاف رہا جبکہ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے جو ریپڈ ریسپانس فورس قائم کی ہے وہ ملک کے دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہے پنجاب کی حکومت نے بھی ایسی ہی ایک فورس قائم کرلی ہے اور اب سندھ و بلوچستان کو بھی ایسے ہی فوری اقدام کی ضرورت ہے اُنہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت قیام امن کی کوششوں کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی تمام ضروریات پوری کرے گی اور عنقریب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے خود کار روبوٹس اور جدید مشینری فراہم کرے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.