وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی کل( جمعہ ) کو متوقع،پینتیس ہزار میں سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی گئیں،خواتین کی ساٹھ درخواستوں کی منظوری دی گئی

جمعرات 27 فروری 2014 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی کل ( جمعہ ) کو ہونے کا امکان ہے ،بینکوں کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے پانچ ہزار درخواستیں منظورہو سکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک کوصرف دوسو ستائیس درخواستیں موصول ہوئیں۔

نیشنل بینک نے تمام ضروری جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد ساڑھے چار سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی ہیں جبکہ فرسٹ وومن بینک نے ساٹھ درخواستوں کی حتمی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کوسالانہ آٹھ فیصد شرح سود پر آٹھ سال مدت کیلئے ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :