تمبو ، دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گاؤں کو تباہ کرنے والا خود نشانہ بن گیا، مبینہ تخریب کار کے اعضاء دور دور تک بکھیر گئے،کوائف جمع کرنا شروع کردیئے، اہم معلومات مل سکتی ہیں،سینئر پولیس افسر

جمعرات 27 فروری 2014 20:34

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) تمبو کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گاؤں کو تباہ کرنے والا خود نشانہ بن گیا دھماکے سے مبینہ تخریب کار کے اعضاء دور دور تک بکھیر گئے پولیس نے مبینہ تخریب کار کے کوائف جمع کرنا شروع کردیئے اہم معلومات مل سکتی ہے سینئر پولیس افیسر کا دعویٰ پولیس کے مطابق تمبو کے علاقے گوٹھ داد محمد کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص خیر محمد ہلاک ہوگیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکہ کے باعث مذکورہ شخص کے اعضاء دور دور تک بکھیر گئے وقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نصیرآباد محمد اظہر اکرم چیمہ ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ ایس ایچ او ذوالفقار علی پندرانی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر خیر محمد نامی شخص رشتہ کے تنازعہ پر ناراض ہوکر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گاؤں کو تباہ کرنا چاہتا تھاجبکہ ایک پولیس اآفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تبایا کہ مرنے والے شخص کے کوائف اکھٹے کئے جارہے ہیں ان کے جیب سے دوموبائل سمز سمیت اہم روحانی شخصیات کی تصاویر بھی ملی ہیں ان کے بارے میں معلومات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :