سرمایہ کاروں کیلئے انرجی سیکٹر میں زبردست مواقع ہیں،چوہدری عابد شیر علی

جمعرات 27 فروری 2014 20:06

سرمایہ کاروں کیلئے انرجی سیکٹر میں زبردست مواقع ہیں،چوہدری عابد شیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے غیر ملکی وفد سے ملاقات میں بتایا کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کے زبردست مواقع مہیا کرتا ہے۔ غیر ملکی وفد کی قیادت پاکستان کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشیر جاوید ملک کر رہے تھے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو کثیر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت میں 23000 میگاواٹ کے مختلف یونٹس نصب ہیں۔ جن کا 47% فیصد پرائیویٹ سرمایہ کار چلا رہے ہیں۔انہوں نے وفد کے اراکین کو مزید بتایا کہ توانائی میں شعبہ میں سرمایہ کاری کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور سیلز ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 190 بلین ٹن کوئلہ موجود ہے جو زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔

موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ اس وقت غیر ملکی تعاون سے 29 توانائی کے ایسے منصوبے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں وزیر مملکت نے بتایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرتی ہے اور پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو ترغیب دیتی ہے کہ وہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں شمولیت اختیار کرے اس کے بحران سے نمٹنے میں ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :