برطانوی پارلیمنٹ میں کل (جمعہ) کو نقاب پر پابندی کا بل ابتدائی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا

جمعرات 27 فروری 2014 19:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) برطانوی پارلیمنٹ میں کل ( جمعہ ) کو نقاب پر پابندی کا بل ابتدائی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن دارالعوام فلپ ہولوبون نے نجی حیثیت میں نقاب پر پابندی کا بل پیش کیا ہے جس پر ابتدائی طور پرکل جمعہ کو رائے شماری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ میں قائم مساجد اور اسلامی مراکز کی نمائندہ کونسل نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقے سے کامیاب رکن پارلیمنٹ پر اس بل کی مخالفت کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں تاکہ دارالعوام میں اسے مسترد کردیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نقاب پر پابندی کا بل ستمبر 2013 میں ایوان میں پیش کیا گیا تھا جس پر مسلمانوں کے علاوہ دیگر حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :