اسکردومیں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ،2 لاپتہ

جمعرات 27 فروری 2014 19:56

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) اسکردومیں اولڈنگ سیکٹرمیں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی کیمپ سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ اسکردوسے بھی ایک ٹیم حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح اسکردو کے قریبی علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے، عسکری ذرائع کے مطابق لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 128 فوجیوں سمیت 11 شہری شہید ہوگئے تھے جن کے جسدخاکی تلاش کرنے کیلئے طویل عرصے تک امدادی کارروائیاں جاری رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :