چمن،افغان خفیہ ایجنسی خاد کا انچارج قتل،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 27 فروری 2014 19:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) افغان خفیہ ایجنسی خاد کا انچارج قتل، چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح چمن سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان خفیہ ایجنسی خاد کا افسر جوکہ قندھار کا انچارج تھا کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اور اس کا نام ہزار جی بتایا گیا ہے جس کو عبدالرزاق افغانستان سے کمانڈ کرتا تھا ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والا ہزار گی انتہائی اہم افسر تھا جس کے قندھار کے پورے علاقے میں کنٹرول تھا اور تمام علاقے کی خبریں افغانستان میں خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتا تھا خاد کے افسرکے قتل کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا کیونکہ اس سے علاقے میں حالات خراب ہوسکتے ہیں ۔