سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کو سنٹرل جیل کراچی سے مچھ جیل کوئٹہ منتقل کرنے کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعرات 27 فروری 2014 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظر مجرم صولت مرزا کو سنٹرل جیل کراچی سے مچھ جیل کوئٹہ منتقل کرنے کی تفصیلات طلب کر لیں۔صولت مرزا کے اہل خانہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ اپیل مسترد کر چکی ہے جبکہ رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے مچھ منتقلی کے باعث اہل خانہ سزائے موت کے منتظر صولت مرزا سے ملاقات سے محروم ہو رہے ہیں۔

اس پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ صولت مرزا کو سنٹرل جیل کراچی سے کیوں منتقل کیا گیا؟ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو 1997 میں ا یم ڈی ،کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہوئی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بر قررا رکھا۔