Live Updates

پی ٹی آئی صوبائی کونسل کا پہلاسالانہ اجلا س2 مارچ کوہوگا، پنجاب اسمبلی میں اپویشن کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے ‘ اعجازاحمدچوہدری ،اجلاس کے دو سیشن ہوں گے، پہلے سیشن کی صدارت پنجاب کے صدر اور دوسرے سیشن کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے،تحریک انصاف پر کسی جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار کی چھاپ نہیں ہے‘ ‘ تحریک انصاف پنجاب کے عہدیداراوں کی پریس کانفرنس

جمعرات 27 فروری 2014 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اعجاز چوہدری اور یاسین راشد نے کہا ہے کہ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ سیاسی موسم بھی بدلنے والا ہے ، 66 سالوں میں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو انٹر اپارٹی الیکشن کے ایک سال بعد ایوان اقبال میں صوبائی کونسل کا پہلا سالانہ اجلاس کروانے جا رہی ہے، مذکورہ اجلاس 2 مارچ کوایوان اقبال میں ہوگاجس کے دو سیشن ہوں گے، پہلے سیشن کی صدارت پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور دوسرے سیشن کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی کونسل میں پنجاب تمام اضلاع کے جنرل سیکرٹری ، سینئرنائب صدر، تحصیلوں کے صدور ، ضلعی وومن اور تحصیل وومن سیکرٹریز ، چاروں ریجن کے صدور ، وومن سیکرٹری ،یوتھ ونگ ، وومن ونگ ،مینارٹی ونگ ، لیبر ونگ ، سٹوڈنٹس ،ایم پی ایزکے علاوہ 95 ٹیکنوکریٹ جن میں ڈاکٹرز ، انجینئرز ، سائنسٹسٹ ، لائرز ، مفکرشامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی کونسل کے بعد صوبائی کور کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی جائیں گی۔ چیئرمین عمران خان صوبائی کونسل کے ممبران سے حلف لیں گے اور پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد چیئرمین کو سالانہ رپورٹ پیش کریں گی جبکہ سیکرٹری انفارمیشن پنجاب عندلیب عباس تحریک انصاف کاISO 9001 سرٹیفکیشن معاہدے اورنائب صدر پنجاب ثوبیہ کمال صوبائی کونسل پر اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی، مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلہ روت صوبے میں اقلیتوں کے حالات ، قانون سازی اور پالیسی جبکہ سیکرٹری زراعت جاوید نیاز منج زراعت ، پانی اورکسانوں کے مسائل پر رپورٹ پیش کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے اور صوبے میں (ن) لیگ کی پچھلے چھ سالوں کی ناقص پالیسیوں اوربے بطگیوں کے بارے بھی بتائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کی طرح انٹر اپارٹی انتخابات کروانے کی جرات نہیں کرسکتی اور پارٹی الیکشن پر ہم اپنے اوپر تنقید بھی برداشت کی ۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے جس کی منتخب قیادت پڑھی لکھی ،مڈل اور لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر کسی جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار کی چھاپ نہیں ہے ، چیئرمین کی پہنچان سپورٹس مین اور خدمت خلق سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان مسلسل 18 سال کی کوششوں سے تحریک انصاف آج ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات