برطانوی انتخابی قوانین انتہائی سخت ہیں ، دہشتگردی کو اسلام یامسلمانوں سے منسوب کرنا انتہائی غلط ہی‘برطانوی لارڈ میئر ،دہشتگردی کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ پاکستان کی اہم ترجیحات ہونی چاہئیں‘ نعیم الحسن کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں خطاب

جمعرات 27 فروری 2014 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستانی نژاد لارڈمےئر آف مانچیسٹر نعیم الحسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ پاکستان کی اہم ترین ترجیحات ہونی چاہئیں،پاکستانی سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ سیاست میں نچلے طبقے کے لوگوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں، برطانیہ میں انتخابی قوانین انتہائی سخت ہیں ،وہاں آپ کے الیکشن پر پارٹی پیسہ خرچ کرتی ہے جس سے نچلے طبقے کو نمائندگی کا موقع ملتا ہے، دہشت گردی کو اسلام یا مسلمانوں سے منسوب کرنا انتہائی غلط ہے ،دہشت گرد نہ تو اسلام اور نہ ہی پاکستان کی کوئی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نعیم الحسن نے کہا کہ زندگی ہر شخص کو موقع دیتی ہے شرط یہ ہے کہ آپ خود کو اس موقع کے لئے تیار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :